اداکار امان اللہ کی طبیعت بدستور ناساز
کنگ آف کامیڈی امان اللہ کی طبیعت بدستور ناساز ہے۔ وہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق گھر میں ہی آرام کررہے ہیں۔ اما ن اللہ کو تین ہفتے قبل سانس کی تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث ان کو مقامی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں چندروز زیر علاج رہنے کے بعد ڈاکٹروںنے ان کو گھر جانے کی اجازت دیدی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امان اللہ کی طبیعت ابھی بہتر نہیں ہوئی۔ ان کا پرائیویٹ طور پر ڈاکٹروں سے چیک اپ کروایا جارہا ہے ۔