ریس کے دوران کار پھٹ کر دوسری کارسے جاٹکرائی
ایریزونا .... ایریزونا میں ریس کے دوران ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی اور وہ پھٹ گئی اور دوسری کار سے ٹکرا گئی تاہم دونوں ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گئے اور انہیں زیادہ زخم نہیں آئے۔ بتایا جاتا ہے کہ انتہائی تیز رفتاری کے باعث اس کار کا فیول لیک ہورہا تھا اور آگ اسی میں لگی۔ اگرچہ ڈرائیو رنے پیرا شوٹ پہن رکھے تھے لیکن دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی کار ریس میں شریک دیگر کاروں سے ٹکرا گئی اوراس دوران دونوں کاروں کے پیرا شوٹ آپس میں پھنس گئے۔ دونوں کاریں ٹکرانے کے بعددیوار سے جالگیں اور رک گئیں۔ کار کا ڈرائیور زخمی ہونے سے بچ گیا لیکن دوسری کار کے ڈرائیور کو اسپتال لیجانا پڑا۔ شام کو اسے بھی اسپتال سے رخصت کردیا گیا۔حادثے سے دوچار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کو ممتاز ریس ڈرائیور 68سالہ جان فورس چلا رہے تھے اور انکا مقابلہ 28سالہ نوجوان ڈرائیور جانی لنبرگ سے تھا۔ دونوں ہی کئی مراحل کے بعد سیمی فائنل میں پہنچے تھے اور اس مقابلے میں جو بھی کامیاب ہوتا وہ فائنل کا حقدار ہوتا مگر ایسا نہیں ہوا۔ امید ہے کہ شاید اس ریس کا ری پلے ہوسکے۔