Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی کو چھڑخانی سے منع کرنا مہنگا پڑا

جالندھر ۔۔۔۔دوآبہ چوک کے قریب ایک نوجوان نے اپنے مسلح ساتھیوں سے ملکر ماموں بھانجے پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ دونوں کو زخمی حالت میں سول اسپتال میں داخل کرایا گیا۔زخمی رشی شرما نے بتایا کہ ان کی ایک رشتے دار لڑکی سے کشن چندر علاقے کا لڑکا کافی دنوں سے چھیڑ چھاڑ کررہا تھا۔ چھیڑ خانی سے باز آنے کیلئے اسے متعدد بار سمجھایا بھی جاچکا تھا لیکن وہ اپنی حرکت باز نہیں آیا۔رشی اپنے بھانجے کے ساتھ لڑکے کو سمجھانے کیلئے دوآبہ پہنچے جہاں لڑکے نے اپنے مسلح دوستوں کے ہمراہ ماموں بھانجے پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ۔ حملہ آوروں کے خلاف کیس درج کر کے انکی تلاش شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -معروف صحافی گوری لنکیش کا قاتل گرفتار

شیئر: