الٹرا وائلیٹ رنگ سال کا بہترین اور پسندیدہ رنگ قرار پایا ہے جو فیشن ٹرینڈ کا حصہ بننے کے بعد ملبوسات ، جوتے اور بیگز سمیت نیل پالش میں بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ الٹرا وائلیٹ نیل پالش کی اہم خوبی یہ ہے کہ اسے گوری، گندمی اور سانولی ہر قسم کی رنگت کی حامل خواتین استعمال کر سکتی ہیں ۔ الٹرا وائلٹ کے مختلف شیڈز علیحدہ علیحدہ یا ایک ساتھ مکس کرکے استعمال کئے جاسکتے ہیں . پچھلے سال ہولو نیل ، کوفن نیل ، کریپی کرالیز ، ایکواٹک کرٹرز ، ڈائمنڈ اور گولڈ دسٹ سے سجے ناخن اپنی انفرادیت منوا رہے تھے لیکن اس سال عجیب و غریب اسٹائل کے بجائے سادہ اور نفیس رنگوں پر مشتمل نیل آرٹ فیشن ٹرینڈ کا حصہ ہے لہذا الٹراوائلٹ نیل کلر کے استعمال سے آپ اپنے ناخنوں اور ہاتھوں کی دلکشی میں اضافہ کر سکتی ہیں .