کرسٹیانو رونالڈو اور لائنل میسی کے منفرد کارنامے
میڈرڈ/بارسلونا: پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے روایتی حریف ارجنٹائن کے لائنل میسی نے اپنے اپنے ہسپانوی کلبز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نئے سنگ میل عبور کئے ہیں۔رئیل میڈرڈ کےلئے کھیلنے والے رونالڈو نے مقامی ٹورنامنٹ لا لیگا میں کلب کی جانب سے300گول مکمل کرلئے جبکہ لائنل میسی نے کیریئر کے600گول مکمل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔رونالڈو نے لا لیگا میچ میں جیٹافے کے خلاف 2گول کئے اور ان کی ٹیم 3-1سے میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔ ایک گول گیرتھ بیل کے حصے میں آیا جس کے ذریعے انہوں نے ٹیم کو برتری بھی دلائی تھی۔ گزشتہ میچ میں رئیل میڈرڈ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔میسی اس سے پہلے یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں اور رونالڈو میسی کے بعد لالیگا میں 300گول مکمل کرنے والے دوسرے فٹبالر ہیں۔ دوسری جانب لائنل میسی نے اسی ٹورنامنٹ کے میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو0-1سے شکست دینے کے دوران میچ کا واحد گول کرتے ہوئے کیریئر کا 600واں گول کیا۔ میسی نے اپنی مشہور فری کک کے ذریعے ٹیم کو کامیابی دلائی ۔