Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد قاہرہ پہنچ گئے، صدر سیسی نے استقبال کیا

قاہرہ: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گئے۔ قاہرہ ایئر پورٹ پر مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے استقبال کیا۔ وہ مصری صدر کی دعوت پر قاہرہ پہنچے تھے۔ ولی عہد کے استقبال میں مصری وزراءاور حکومتی عہدیداران شامل تھے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے وفد میں وزیر اسلامی امور شیخ صالح آل الشیخ، وزیر مملکت ڈاکٹر عصام بن سعید، وزیر تجارت وسرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر خارجہ عادل الجبیر، وزیر پانی وبجلی انجینئر عبد الرحمن الفضلی اور محکمہ خفیہ کے سربراہ خالد الحمیدان شامل ہیں۔ 
 

شیئر: