Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر ہندوستانی مسافر دوران پرواز جاں بحق

ریاض: مدینہ منورہ سے حیدر آباد جانے والی سعودی ایئر لائن کی ہندوستانی مسافر دوران پرواز جاں بحق ہوگئی۔ وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق متوفیہ کی عمر65سال ہے۔ دوران پرواز اس کی حالت بگڑ گئی تو جہاز عملے نے مسقط میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ 
مزید پڑھیں:زائرین اور معتمرین کی سہولت کے لئے اہم مقامات پر اسمارٹ بورڈز کی تنصیب
ریاض میں ہندوستانی سفارتخانے کے ذرائع نے کہا ہے کہ جہاز عملے نے متوفیہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکی۔ متوفیہ کا نام شریفہ بیگم بتایا جاتاہے۔ مسقط میں ہندوستانی سفارتخانہ نے میت وصول کرلی ہے۔ ضروری کاغذی کارروائی کے بعد اسے ہندوستان روانہ کردیا جائے گا۔ 
مزید پڑھیں:امام حرم شیخ صالح بن طالب جمعیت اہلحدیث کی کانفرنس میں شرکت کریں گے
 

شیئر: