ہیروئن اسمگل کرنے والے پاکستانی کا سر قلم
ریاض: وزارت داخلہ نے منشیات کا الزام ثابت ہونے پر پاکستانی کا سر قلم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی تارک وطن ہادی قینوس کو ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت کے سامنے اس نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا۔ اس پر عدالت نے فساد فی الارض کا الزام ثابت ہونے پر سر قلم کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ وزارت داخلہ نے مکہ مکرمہ ریجن میں فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس کا سرقلم کردیا۔