لندن میں ولی عہد کی تصاویر آویزاں، استقبال کی تیاریاں مکمل
ریاض: لندن کی مرکزی شاہراہوں کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویروں سے مزین کردیا گیا۔ برطانوی دار الحکومت میں ولی عہد کی استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن کی مرکزی شاہراہوں پر ولی عہد کے استقبال کے لئے خوش آمدیدی بورڈ نصب کئے گئے جن میں ولی عہد کی دیوہیکل تصاویر کے ساتھ وژن 2030اور سعودی عرب میں اصلاح نیز سرمایہ کاری پر مشتمل عباراتیں درج کی گئیں۔ واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آئند دنوں برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔