Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑے کاروبار بند، بڑے کاروباری ملک سے فرار ہورہے ہیں، شتروگھن

پٹنہ۔۔۔۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے مودی حکومت پر نوٹ بندی اور پی این بی گھپلہ کیس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جس حساب سے بڑے کاروبار بند اور بڑے کاروباری گھپلہ کرکے ملک سے فرار ہورہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں ایماندار پکوڑا بیچنے والے ہی رہ جائیں گے۔پی این بی گھپلے پر شتروگھن سنہانے کہاکہ بروقت کارروائی نہ ہونے سے نیرو مودی ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔انہوں نے طنز یہ لہجے میں کہا کہ کبھی چھوٹا قرض نہ لیں ہمیشہ ہزاروں کروڑوں روپے کے قرض لیں تاکہ طاقتور لوگ آپ کو بچانے میں پیش پیش رہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -نیرو، للت اور مالیہ جیسے 184گھپلے بازمطلوب

شیئر: