Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات : ٹرک پل سے نیچے گرگیا،26افراد ہلاک

بھاؤنگر ۔۔۔ گجرات کے بھاؤنگر ضلع میں رندھورا گاؤں کے قریب صبح ایک ٹرک پل سے نیچے کھائی میں جاگرا۔ اس حادثے میں 26افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہرشد پٹیل نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں 10خواتین اور 5بچے شامل ہیں۔بھاؤنگر ضلع انتظامیہ کے پولیس افسر آئی ایم سید نے بتایا کہ 60افرادٹرک میں سوار ہوکر بوٹاڈضلع میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ ٹرک ڈرائیور ایک گاڑی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا۔25افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ ضلع کلکٹر نے بتایاکہ حادثے میں زخمی ہونیوالے دیگر افراد کو قریب کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -سرگرم کانگریسی خاتون رہنما کادن دہاڑے قتل

شیئر: