کولکتہ ہائیکورٹ کے وکلاء کی ہڑتا ل جاری
کولکتہ ۔۔۔۔19فروری سے ججوں کی قلت کے خلاف جاری وکلاء نے ہڑتال میں ایک بار پھر 13مارچ تک توسیع کردی ۔مرکزی حکومت کی جانب سے ردعمل سامنے نہ آنے کے بعد ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔واضح ہو کہ کولکتہ ہائیکورٹ میں 72ججوں کا عہدہ ہے مگر اس وقت صرف 29جج تعینات ہیں جن میں سے 2انڈومان نکوبار کے معاملات کو دیکھتے ہیں ۔ ڈویژن بنچ میں صرف 19سے 20جج روزانہ مقدمات کی سماعت کرتے ہیں ۔ وکلاء نے الزام لگایا کہ اتنی طویل ہڑتال کے باوجود مرکزی حکومت نے ججوں کی قلت کے خاتمے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ وکلاء کے مطابق اس وقت ساڑھے 3لاکھ کیسز زیر التوا ہیں۔