Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام مندر کے خلاف فیصلہ آیا تو خانہ جنگی کا خطرہ،روی شنکر

بنگلور ۔۔۔۔آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے آج پھر ایودھیا تنازع کو عدالت سے باہر طے کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ اسے قانون کے ذریعے حل کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات بھڑک سکتے ہیں۔ بورڈ کے ارکان کو لکھے ایک کھلے خط میں انہوں نے کہا کہ عدالت کا راستہ اپنانا ہندو اور مسلم دونوں فرقوں کیلئے فائدہ مند نہیں اور ایسے میں عدالت کے باہر سمجھوتہ دونوں فرقوں کیلئے جیت کی حالت ہوگی۔ روی شنکر نے کہا کہ میں دونوں مذاہب کے رہنماؤں سے اس اقدام پر سنجیدگی سے غور کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ بصورت دیگر ہم اپنے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے 4ممکنہ  حل بتاتے ہوئے کہا کہ عدالت یا تو زمین مسلمانوں کو دیدے، یا زمین ہندوؤں کو دیدیئے یا الٰہ آباد ہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے ایک ایکڑ میں مسجد کی تعمیر کرے جبکہ باقی 60ایکڑ اراضی پر مندر بنایا جائے یا پھر پارلیمنٹ اس پر ایک قانون پاس کرے۔
مزید پڑھیں:- - - -گجرات میں مسلمانوں پر گھات لگاکر حملے جاری

شیئر: