بالی وڈ کی نئی فلم دبنگ3 کی اطلاعات آنے کے بعد سلمان خان کے مداح ان کی نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ دبنگ کے تیسرے سیکوئل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کی عکسبندی رواں برس ہی شروع کردی جائے گی۔ممکنہ طور پرکی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز جولائی کے مہینے سے کیاجائے گا۔ اداکار سلمان خان ان دنوں”ریس3“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔اس فلم کے مکمل ہونے کے بعد ہی سلمان دبنگ3 کیلئے کام شروع کریں گے۔