ہینیمن،فلاڈیلفیا.... یہاں جاری ہونے والی ایک وڈیو نے سب کو حیران کردیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں ایک گھر میں آگ لگ گئی تھی جسے بجھانے کیلئے امدادی ٹیمیں اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور جلتے ہوئے گھر میں گھس کر اندر موجود ایک معذور شخص کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ یہ شخص وہیل چیئر پر تھا۔ اسی وجہ سے اس کی جان کی زیادہ فکر کی جارہی تھی کہ وہ خود سے باہر نہ نکل سکے مگر اسکے باہر آنے کے بعد جب تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ ساری کارستانی اسی معذور شخص کی تھی کیونکہ اسی گھر میں رہنے والے ایک دوسرے شخص سے اسکا جھگڑا چل رہا تھا اوراس نے اپنے ساتھ اسے بھی جلادینے کی کوشش کی تھی۔ معاملہ عدالت میں پہنچا تو اسے 2سال کیلئے جیل بھیجدیا گیا۔ 48سالہ مجرم برانڈن فلاورز کا کہناہے کہ وہ امدادی ٹیم کے ان ارکان کا بہرحال شکر گزار ہے جنہوں نے جلتے ہوئے مکان میں گھس کر اسے باہر نکالا اوراسکی جان بچائی۔