منیلا ..... منیلا کے نواح میں ایک بچے کے سر سے گوشت کا لوتھڑا نوکیلی شکل میں ابھرنے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیل جان پراڈو نامی بچہ ابھی صرف 7ہفتے کا ہے تاہم اس کے والدین کاکہناہے کہ پیدائش سے قبل تک کسی اسکیننگ یا ایکسرے کے نتیجے میں انہیں یہ بات معلوم نہیں ہوسکی کہ ایسی کوئی چیزبچے کے سر سے ابھرتی نظرآرہی ہے تاہم اب جبکہ وہ پیدا ہوگیا ہے اور گزشتہ 7ہفتوں میں یہ انڈے کی سائز کا بن گیا ہے والدین اور آس پاس کے دیگر لوگ اسے نیک شگون قرار دینے لگے ہیں۔ اب یہ بچہ اسپتال سے گھر جاچکا ہے۔ ظاہری طور پر صحتمند ہے مگر 24گھنٹے اسکی نگرانی بیحد ضروری ہے۔ بچے کے والدین کی مالی حالت چونکہ زیادہ اچھی نہیں اسلئے سردست اسکا آپریشن نہیں ہورہا ہے۔ جیسے ہی رقم اکٹھی ہوگی اسکا آپریشن کردیا جائیگا۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگر آپریشن کامیاب رہا تو اسکے دماغ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اور وہ صحت مند زندگی گزار سکے گا۔