ولی عہد سے برطانوی وزیر خزانہ کی ملاقات
لندن: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر خزانہ فلپ ہیمانڈ نے لندن میں واقع سعودی سفارتخانے میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے امکانات پر غور کیا گیا نیز آرامکو کمپنی کے حصص میں برطانیہ کی دلچسپی کے متعلق گفتگو ہوئی۔ ولی عہد نے کہا کہ وژن 2030میں برطانیہ کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔