Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتساب کا عمل ہر سیاستدان کے لئے بلاتفریق ہونا چاہئے

    ریاض(جاوید اقبال) معروف سیاستدان ، پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور سیالکوٹ سے صوبائی حلقہ پی پی 43سے امیدوار پنجاب اسمبلی سعید احمد بھلی نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل ہر سیاسی جماعت کے راہنماؤں کا ہونا چاہئے اور یہ کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ان کے منتخب افراد کا ایک گروپ بنایا جانا چاہئے۔ وہ چوہدری محمد فیض ابو طیب ، صنعتکار چوہدری فریاد احمد اور چوہدری محمد یونس کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ  سے خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری سعید احمد بھلی نے کہا کہ ان کے نزدیک غریب عوام کی خدمت ہر راہنما کا اولین  فرض ہونا چاہئے اور یہ کہ  بطور  وکیل انہوں نے  ہمیشہ خدمت خلق کو اپنا فریضہ سمجھا ہے۔ قبل ازیںمجلس پاکستان ریاض کے جنرل سیکریٹری حافظ عبدالوحید فتح محمد اور پاکستان پیپلزپارٹی ریاض کے اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری وسیم ساجد نے اپنے خطاب میں چوہدری سعید احمد بھلی کو خوش آمدید کہتے ہوئے انتخابات میں ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا  اور  واضح کیا کہ  عشائیے میں   ہر سیاسی جماعت کے  نمائندے موجود تھے۔  چوہدری  سجاد   احمد نے  خطبہ  استقبالیہ پیش کیا۔  ریاض کے معروف شاعر صابر قشنگ نے اپنا دلکش کلام پیش کیا اور داد حاصل کی۔ ڈاکٹر محمود احمد باجوہ کی تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز ہوا۔ حافظ عرفان کھٹانہ نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض معروف شاعر وقار نسیم وامق نے انجام دیئے۔ مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

شیئر: