شیخ صالح آل طالب پاکستان پہنچ گئے، شایان شان استقبال
اسلام آباد: پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ ائمہ حرم شریف کی پاکستان آمد کو یہاں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔پاکستانی عوام سعودی عرب کے علماءکا احترام کرتے ہیں اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات امام حرم شیخ صالح آل طالب کی اسلام آباد آمد کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی علماءکی پاکستان آمد سے اعتدال پسند اسلام اور اس کی وسطیت کی ترویج ہوگی۔ دوسری طرف امام حرم شیخ صالح آل طالب مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سالانہ اجتماع شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے جہاں ان کا شایان شان استقبال ہوا۔ لاہور میں جگہ جگہ امام حرم کو خوش آمدید کہنے کے لئے بڑے بورڈ اور بینر نصب کئے گئے۔