Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بزم اتحاد جدہ کا ماہانہ اجلاس ، فلاحی، تعلیمی اور ملی کاموں کا جائزہ

 
جدہ ( امین انصاری ) بزم اتحاد جدہ کا ماہانہ اجلاس بزم کے نائب صدر محمد عبیدالرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ عبید احمد باجوہ نے تلاوت کلام پاک اور عاصم الدین انصاری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔ بزم کے جنرل سکریٹری وترجمان محمد یوسف الدین امجد نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تمام ممبرز کا خیر مقدم کیا ۔ اجلاس میں بزم کے فلاحی، تعلیمی اور ملّی کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔اراکین نے ملت اسلامیہ کی تعلیم سے دوری پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی بھی قوم یا نسل کو گمراہیوں کے دلدل میںدھکیلنا ہو تو اسے منظم طریقے سے تعلیم سے دور کردیا جاتاہے ۔ آج یہی کچھ ہم مسلمانوں کے ساتھ ہورہا ہے ۔ ہمارے وسائل وسیع سے وسیع تر ہوتے جارہے ہیں پھر بھی نئی نسل تعلیم سے جڑنے کے بجائے دور ہوتی جارہی ہے ۔ اجلاس نے اس موقع پرحیدرآباد دکن میں اکبر الدین اویسی قائد مقننہ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے چلائے جانے والے اویسی اسکولز کی ستائش کی جہاں انتہائی معیاری اور اعلیٰ تعلیم قابل ترین اساتذہ کی نگرانی میں دی جارہی ہے ۔ اجلاس میںفلاحی و ملی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس ن کے شرکاءنے کہا کہ معاشرے میں سماجی برائیاں عام ہوتی جارہی ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم علماءاور سیاستدانوں سے نمائندگی کرتے ہوئے اصلاح معاشرہ کی تحریک کو عام کریں ۔سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو معاشرتی برائیوں سے دور کریں ۔ انہیں دینی علوم سے جوڑنے کی جدوجہد کریں ۔
اجلاس میں سالانہ مشاعرہ بیاد سالار ملت 2018 کے انعقاد کی تیاریوں کو بھی قطعیت دی گئی۔مشاعرہ کے انعقاد کیلئے محمد عبیدالرحمن ، یوسف امجد ، سید خواجہ وقارالدین ، عبدالقیوم اور حسن بایزید نے تمام اراکین کی مشترکہ رائے سے تاریخ اور دن کا تعین کیا گیا جسے حتمی منظوری کیلئے صدر بزم اتحاد گلوبل احمدالدین اویسی کو بھیج دیا گیا ۔بعد ازاں صدر محترم کو اجلاس کی روداد سے بھی آگہی دی گئی جس پر صدراحمد الدین اویسی نے اطمینان کا اظہار کیا۔ امید ہے کہ بہت جلد صدر احمد الدین اویسی مشاعرے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔
اجلاس نے اس موقع پر عالم اسلام کے مسلمانوں کی نصرت و کامیابی کیلئے دعاءکی خاص کر ملک شام کے مظلومین کے لئے رقت انگیز دعا کی گئی۔ اس کے علاو ہ عبدالقیوم سابق جنرل سیکریٹری بزم اتحاد جدہ نے مدینہ منورہ میں مقیم حیدرآبادکی بزرگ شخصیت مرحوم ذبیح اللہ بیگ اور یوسف الدین امجد کے سسر کیلئے مغفرت اور درجات میں بلندی کیلئے دعاکی ۔اجلاس میں محمد افتخار، اشفاق محی الدین، محمد نصیرالدین، عبید باجوہ، مظفرالدین، عاصم الدین انصاری، اشفاق حسین نصیر اور عبدالرافع نے شرکت کی ۔ 
 بزم کے جوائنٹ سکریٹری سید خواجہ وقارالدین نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے اور تمام اراکین کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا ۔ 
 
مزید پڑھیں:- - - - ادارے یا تنظیمیں شخصیتوں کے محتاج نہیں ہوتے، سید جمال اللہ قادری

شیئر: