انقرہ ۔۔۔ ترک صدر رجب طیب اردوگان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسن روحانی میں مشرقی غوطہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مل کر اس حوالے سے جلد از جلد کسی پیشرفت کو ممکن بنایا جائے گا۔ ترک صدر نے بعد ازاں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی گفتگو کی۔دریں اثناء شامی فوج کے حملوں میں مزید 45افراد جاں بحق ہو گئے ۔