ایودھیا تنازع پرشعلہ بیانی کرنیوالے شری شری کیخلاف کیس درج
حیدرآباد۔۔۔۔آرٹ آف لیونگ کے ڈائریکٹر شری شری روی شنکر کے خلاف مبینہ طور پر مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میں پولیس نے کیس درج کیا۔ان پر ایودھیا معاملے پر ’’بھڑکاؤ‘‘بیان دینے اورمسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔مغلپورہ تھانے کے انسپکٹر آرویندر نے کہا کہ شری شری کے خلاف شہر کی تنظیم (ڈی جے ایس ) کے سیکریٹری صلاح الدین عفان نے رپورٹ درج کرا ئی ہے۔ عفان نے الزام لگایاکہ شری شری نے ایودھیا تنازع پر مسلم طبقہ کے خلاف جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ارادے سے بھڑکاؤ بیان دیا ہے۔