Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کو ہرانے کیلئے متحد ہوناضروری ہے، ممتا

کولکتہ۔۔۔۔مرکزی حکومت سے ٹی ڈی پی کے وزراء کی علیحدگی کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے 2019میں ہونیوالے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو ہرانے کیلئے تمام سیکولر جماعتوںاور علاقائی پارٹیوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے منعقدہ یوم خواتین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔بی جے پی کو ملک کے مختلف حصوں سے بغاوت کی صداسنائی نہیں دے رہی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کو2019ء کے انتخابات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑیگا۔مغربی بنگال میں اقتدار پر قبضہ کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔بی جے پی کو تریپورہ کی کامیابی پر خوش نہیں ہونا چاہئے۔ ممتا نے بی جے پی حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے سینٹرل ریزرو فورس اور دولت کے بل پر تریپورہ کا اسمبلی انتخاب جیتا۔
مزید پڑھیں:- - - -ہمارا اگلا ہدف لال قلعہ پر قبضہ ، ممتا بنر جی

شیئر: