ڈیرہ سچا سودا کے 400پیروکاروں کی نسبندی کرنیوالا ڈاکٹر؟
چنڈی گڑھ۔۔۔۔ڈیرہ سچا سودا کے400پیروکاروں کی نسبندی کرنے والے مفرورسرجن ڈاکٹر پنکج گرگ کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر سی بی آئی نے عدالت میں جواب پیش کیاجس کی سماعت 26مارچ کو ہوگی۔ہائیکورٹ کو پیش کئے گئے جواب میں سی بی آئی نے کہا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر پنکج گرگ نے ڈیرہ سچا سودا کے صدر گرمیت سنگھ کے کہنے پر پیروکاروں کی نسبندی کی جس پر جرائم کی دفعات کے تحت عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی۔سی بی آئی نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم گواہوں کو پریشان اور ثبوتوں سے چھیڑچھاڑ کرسکتا ہے لہذا اسے دی گئی عبوری ضمانت ختم کی جائے ۔سی بی آئی نے دعویٰ کیا کہ ملزم کے خلاف ثبوت موجودہیں ۔ واضح ہو کہ 27فروری کو پنجاب حکومت نے ملزم کو عبوری ضمانت دی تھی۔