مملکت میں کمیونٹی ویلفیئرافسران کی تعداد بڑھا ئینگے،خواجہ آصف
اسلام آباد ... وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں جس ملک میں بھی پاکستانیوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں کمیونٹی ویلفیئر دفاتر کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی طرف سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ ا سپین کی جیلوں میں بند 177 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ یہاں سے منشیات ا سمگلنگ کی جاتی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس ا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھا ئے تاکہ ا سمگلروں کو یہاں گرفتار کیا جاسکے اور وہ بیرون ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث نہ بنیں۔ انہوںنے کہا کہ سعودی عرب میں اس وقت 26 سے 27 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔ سعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانی اقامے یا چیک کیش نہ ہونے سے بند ہیں۔ مسائل کے حل کے لئے سعودی عرب میں بھی کمیونٹی ویلفیئر افسران کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔