Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیمار جونیئر کا بارسلونا میں واپسی کی خواہش کااظہار

ریو ڈی جینرو: 198ملین پونڈ کی ریکارڈ فیس کے تحت گزشتہ سیزن میں بارسلونا سے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین منتقل ہونے والے برازیلی فٹبالر نیمار جونیئر نے دوبارہ ہسپانوی کلب بارسلونا میں واپسی کی خواہش کا اظہار کردیا۔نیمار ،جو ان دنوں زخمی ہو کر آپریشن کے بعد آرام کررہے ہیں ،نے پی ایس جی انتظامیہ کے ساتھ بارسلونا کے حکام کو بھی اس سے آگاہ کردیا ۔عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لائنل میسی کی وجہ سے بارسلونا کو چھوڑنے والے برازیلی فٹبالر کا کہنا ہے کہ فرانس کی لیگ ون بہت غیر معیاری لیگ ہے اور اس کا اسپین کی لا لیگا سے کوئی مقابلہ نہیں ۔ پیرس سینٹ جرمین نے اس امید پر نیمار کو بھاری رقم کے عوض حاصل کیا تھا کہ وہ انہیں چیمپیئنز لیگ جیت کر دیں گے لیکن نیمار لیگ کے بہت اہم میچ میں رئیل میڈرڈ کے خلاف ناکام رہے تھے اور دفاعی چیمپیئن ہسپانوی کلب نے پری کوراٹر فائنل کے دوسرے مرحلے کے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے پیرس سینٹ جرمین کو لیگ سے باہر کردیا ہے اور نیمار زخمی ہونے کی وجہ سے یہ میچ نہیں کھیل سکے۔بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اس میچ سے چند گھنٹے پہلے پی ایس جی انتظامیہ کو اپنی خواہش سے آگاہ کرکے انہیں زبردست دھچکے سے دوچار کردیا تھا۔ابھی دونوں کلبز کی جانب سے نیمار کی اس خواہش پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ 

شیئر: