Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون پلس 6 کی ابتدائی تفصیلات لیک‎

ون پلس کمپنی رواں سال جون میں ون پلس 6 اسمارٹ فون پیش کرنے جا رہی ہے ۔ فون سے متعلق تفصیلات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ ابتدائی لیکس کے مطابق اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 19:9 ایسپیکٹ ریشو ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور 6 جی بی ریم دیا جائے گا۔فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ موجود ہو گا۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی جائے گی۔ فون کے ڈیزائن میں آئی فون ایکس کی طرز کا نوچ شامل ہو گا۔ فون کی قیمت سے متعلق کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

شیئر: