ٹورنٹو ...... 140پاﺅنڈ وزنی شیر سے بچنے والے ایڈم بارسیش کا کہناہے کہ شیر مجھ سے صرف 20میٹر دور تھا جب اس نے مجھے ہڑپنے کیلئے جمپ لگانے کی کوشش کی لیکن میں اس کے حملے سے بچ گیا۔ اس نے کہا کہ یہ جانور تقریباً ایک گھنٹے سے مجھے اپنی نظروں میں رکھے ہوئے تھا تاہم میں بھی بے فکر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس کی وڈیو ریکارڈ کرنا شروع کردی۔ میرے پاس کوئی بندوق نہیں تھی لیکن میں نے اسے غچہ دیا اور پھر میں جنگل میں غائب ہوگیا یوں میں نے اس کے حملے کی کوشش ناکام بنائی۔ اس نے کہا کہ اس شیر نے مجھے اپنا نوالہ بنانے کیلئے اپنی پوری کوشش کر ڈالی تاہم میں بھی بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔