طائف.... شہری دفاع کے اہلکاروں نے عمارت کے واٹر ٹینک میں گرنے والے 2 افراد کو نکال لیا ۔ ٹینک کی صفائی کرتے ہوئے موٹر سے نکلنے والے دھوئیں سے بے ہوش ہو کر ٹینک میں گر گئے تھے ۔ سبق نیوز کے مطابق طائف کمشنری میں محکمہ شہری دفاع کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی کہ 2 افراد گھر میں بنے پانی کے ٹینک میں گر گئے ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے مخصوص یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہو ںنے ٹینک میں گرنے والے افراد کو بحفاظت نکالا اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا ۔ شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد جن میں ایک صاحب خانہ اور دوسرا اس کا ڈرائیور تھا عمارت میں بنے پانی کاٹینک صاف کررہے تھے کہ وہاں نصب موٹر سے اٹھنے والا دھواں ٹینک میں بھر گیا جس سے وہ چکرا کر ٹینک میں گر گئے ۔