مکہ مکرمہ : شارٹ سرکٹ سے دکان میں آتشزدگی
مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ میں شہری دفاع نے گاڑیوں کی آرائشی اشیاءفروخت کرنے والی دکان میں آگ پر قابو پالیا۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل نایف الشریف نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے ابو لہب محلے میں واقع دکان میں آگ لگی تھی جس کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا گیا ہے۔ آتشزدگی سے دکان مکمل طور پر جل گئی۔ کم و بیش 40میٹر کا رقبہ متاثر ہوا ہے۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ پھیلنے سے روک دیا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔