لندن میں 3روزہ سعودی ثقافتی میلہ
لندن .... ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ برطانیہ کی مناسبت سے سعودی ہائی کمیشن نے سعودی عرب کی تہذیب و ثقافت اجاگر کرنے کیلئے 3روزہ میلے کا انعقاد کیا ہے۔ میلے کے دوران 6سعودی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیںگی۔ ہائی کمیشن نے ان فلموں کا انتخاب کیاہے جن سے سعودی عرب کی تہذیب و ثقافت اجاگر ہو۔ میلے کی سرگرمیوں میں وژن 2030متعارف کرانا بھی شامل ہے۔