Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں فلیٹ میں بنائے گئے گودام بند، ملزمان گرفتار

دمام.... ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے غیر قانونی طور پر رہائشی فلیٹوں کو اشیائے خورونوش کے گودام بنانے پر متعدد غیر ملکیوںکو گرفتار کر لیا ۔غیر قانونی گوداموں کو بند کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ الوطن اخبار کے مطابق دمام ریجن میں بلدیہ کو اطلاع ملی تھی کہ بعض غیر ملکیوں نے رہائشی عمارتوں کے 3 فلیٹوں میں غیر قانونی طور پر گودام بنایا ہوا ہے جہاں اسٹور کی جانے والی اشیائے خورو نوش کو حفظان صحت کے اصولوں کو پامال کرتے ہوئے رکھا گیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر بلدیہ کے ذمہ داروں نے گودام پر چھاپا مارا جہاں سے 600 سے زائد اشیائے خورونوش کے کارٹن برآمد ہوئے جنہیں ضبط کر کے تلف کر دیا گیا ۔ اس ضمن میں بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں اور عمارت کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

شیئر: