اوورسیز کمشنر اور ڈی آئی جی پنجاب کی اردونیوز سے گفتگو
طائف (ابو علی بڈانی) اوورسیز کمشنر افضال بھٹی اور ڈی آئی جی پنجاب یوسف بیگ نے کہا ہے کہ اب تک سعودی عرب سمیت بیرون ملک مقیم ہزاروں پاکستانیوں کے مسائل میرٹ کے مطابق حل کئے جاچکے ہیں۔ مزید بھی ان پر کام جاری ہے۔ ہمارے پاس جو درخواستیںموصول ہوئی ہیں زیادہ تر جائداد پر ناجائز قبضہ، لین دین اور ایک دوسرے کے معاملات کی ہیں۔ جن کی درخواستیں موصول ہوتی ہیں جن پر فوری میرٹ پر کام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دفتر کے دروازے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کے 24گھنٹے کھلے ہیں۔ اس موقع پر شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی اہم بزرگ شخصیت اور ممبر اوورسیز کمیشن حاجی نواز مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر مرزا الطاف، سماجی شخصیت ریاض احمد بڈانی بھی موجود تھے۔