نئی دہلی .... ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھادی کی صنعت سے 2015-16 اور 2016-17ءکے درمیان 7لاکھ مزدور بے روزگار ہوئے تاہم جدید مشینوں کی بدولت پیداوار میں 32فیصد اضافہ ہوا۔ابھی تک اس بارے میں مکمل اعدادوشمار میسر نہیں کہ صنعتوں کو جدید بنانے کے عمل کے دوران کُل کتنے لاکھ مزدور بے روزگار ہوئے۔ کھادی اور دیہی صنعتی کمیشن کے مطابق اس صنعت میں بے روزگاروں کی اصل تعداد کے بارے میں ابھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔