شمسی توانائی کے شعبے میں لیڈر بن سکتے ہیں، نائب صدر ہند
نئی دہلی.... نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں لیڈر بننے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے یہ بات اترپردیش کے نوئیڈا میں انڈین الیکٹریکل اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ایسو سی ایشن کی جانب سے الیکراما اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندمیں شمسی توانائی کے شعبے میں لیڈر بننے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔