Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گنج پن کا علاج کیسے ممکن ہو‎

گنجا پن زیادہ تر خون کی کمی ،  طویل بیماری ،  کھانے میں بے اعتدالی اور بلاوجہ دواؤں  کے استعمال سے ہوتا ہے ۔  گنج پن  آج کے دور کا ایک بڑا مسئلہ ہے جس نے  ایک بڑی تعداد کو پریشان کر رکھا ہے ۔ نوجوانوں میں گرتےبال انہیں ذہنی دباؤ کا شکار کردیتے ہیں اور وہ اس مسئلہ سے نجات  حاصل کرنے کے لیے مختلف دواؤں کی تلاش شروع کر دیتے ہیں جن کے مضر صحت اثرات خارش ،  الرجی اور سوجن کی شکل میں ظاہر ہوتے  ہیں .  اس طرح یہ دوا  فائدہ دینے کے بجائے اُلٹا نقصان کا باعث بنتی ہیں ۔ اگر آپ چاہیں تو مارکیٹ میں دستیاب دواؤں کے بغیر بھی گنجے پن کا علاج ممکن ہے۔
بالوں کی حفاظت خشکی دور کرنے اور بالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے خشک بالوں میں نہانے سے پہلے سرسوں کے تیل کی مالش کریں یا رات کو سونے سے پہلے سرسوں کا تیل لگائیں اور صبح اٹھ کر بال شیمپو کرلیں ۔ یا پھر دو بڑے چمچ میتھی کے بیج رات  بھر کے لیے بھگو دیں  اور صبح  اس کا لیپ بنا کر سر پر لگائیں اور پھر ایک گھنٹے بعد ریٹھا اور سیکا کائی  کے پانی سے   سر دھو لیں۔
ٹھنڈے پانی سے بال  دھونے کے بعد  پانچ سے  دس  منٹ تک انگلیوں کے پوروں سے سر کا مساج گنجے پن کا بہترین حل ہے۔ خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار انڈے کو پھینٹ کر اچھی طرح لگائیں اور پھر سر کو شیمپو سے دھو لیں . اس کے علاوہ خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر سر کی مالش کریں اور اس کے بعد سر دھولیں . 
سر کی خشکی دور کرنے کے لیے ناریل میں  مہندی کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں .  مہندی میں لیموں  کے چند قطرے اور انڈا ملا کر بالوں میں لگائیں .  ایک گھنٹے بعد سر دھو لینے سے خشکی سے نجات مل جائے گی.

شیئر: