Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی: لیجنڈ فٹبالر استوری کی آخری رسومات

  روم:اٹلی کے فٹبالر ڈیوڈ استوری کو ہزاروں شائقین اور کھلاڑیوں نے آخری سفرکےلئے الوداع کہا۔ گزشتہ اتوار کو ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے جانے والے فاﺅریشنیا فٹبال کلب کے کپتان ڈیوڈ استوری کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ اس موقع پر لوگوں کے جم غفیر کو دیکھتے ہوئے چرچ کے باہرا سپیکر لگائے گئے ۔بہت سے شائقین اور کھلاڑی اس کی جدائی میں رو رہے تھے۔ 31سالہ فٹبالر کے موجودہ کلب فاﺅ ریشنیا اور سابق کلب کا گلیسری نے ان کی 13نمبر کی شرٹ کو بھی ریٹائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیوڈ استوری کی پر اسرار موت پر پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ان کے مرنے کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا ہے۔ 

شیئر: