برلن ... جرمن فٹبال کلب کی بس کے قریب دھماکے کی کلب ٹیم بروشیا ڈورٹمنڈ کی بس کے قریب دھماکے ہوئے ہیں۔ اسپین سے تعلق رکھنے والا دفاعی کھلاڑی مارک بارٹرا زخمی ہوگیا۔ دیگر کھلاڑی محفوظ ہیں۔ ٹیم میچ کھیلنے کیلئے ہوٹل سے اسٹیڈیم کی جانب روانہ ہوئی تو اسی دوران 3 دھماکے ہوئے۔پولیس نے تصدیق کی ہے۔دھماکوں سے بس کو بھی نقصان پہنچا ۔ ترجمان نے بتایا بس کا شیشہ ٹوٹنے سے ایک کھلاڑی زخمی ہوا۔ دھماکے اسٹیڈیم سے 10 کلومیٹر دور ہوئے۔بروشیا ڈورٹمنڈ کی ٹیم کوموناکو کے خلاف چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کا پہلا لیگ کھیلنا تھا جو منسوخ کردیا گیا۔