Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق روسی ایجنٹ پر اعصابی گیس حملہ،تحقیقات جاری

لندن۔۔۔برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ اور بیٹی کو زہر دینے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس نے حملے کی جگہ سے 240 اجزاء اکھٹے کر لئے ہیں۔اتوار کو برطانوی وزیرداخلہ ایمبررڈ نے کوبراسیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔دونوں اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی پولیس کی11 اسپیشل یونٹس کے250 اہلکارتفتیش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سابق روسی ایجنٹ اوران کی بیٹی پر گزشتہ اتوار کو اعصابی گیس سے حملہ کیاگیاتھا۔

شیئر: