مندر کی تعمیر کوئی نہیں روک سکتا، مرلی منوہر جوشی
لکھنو.... کانپور میں بی جے پی کے بزرگ لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی نے طویل خاموشی کے بعد اپنی زبان کھولی اور کہا کہ اجودھیا میں رام مندر کے علاوہ کوئی دوسری عبادت گاہ بن ہی نہیں سکتی ۔انھوں نے مصالحت کی گفتگو کرنے والے شری شری روی شنکر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آخر انھیں اس میدان میں آنے کی کس نے دعوت دی ؟جس وقت بابری مسجد کا ڈھانچہ موجود تھا اور مندر کے لیے تحریک چل رہی تھی، لوگ سڑکوں پر آگئے تھے اس وقت روی شنکر کہاں تھے۔ ڈاکٹر جوشی نے سپریم کورٹ کا نام لیے بغیر کہا کہ مندر کے سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرسکتا اور نہ کرنے کا اسے حق ہے، یہ ہندوؤں کے اعتقاد کا سوال ہے جس کے خلاف دنیا کی کوئی طاقت نہیں جاسکتی ۔ اسی اثنا کانپور کے کرنل گنج تھانہ حلقے میں مندر و مسجد کے مصالحت کار روی شنکر کیخلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ قائم ہوگیا ہے۔