Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن اسٹیڈیم میں میچ ہارنے پر شائقین میدان میں کودآئے

 
لندن: لندن اسٹیڈیم میں فٹبال میچ کے دوران ویسٹ ہیم کے ہارنے پر مشتعل شائقین میدان میں کود پڑے۔ ٹیم کے کپتان نے ایک تماشائی کو پکڑ کر زمین پر گرا دیا جبکہ دوسرا تماشائی ایک بڑے سے پرچم میں لگے ڈنڈے کو لے کر میدان میں نکل آیا۔ دوسرے کھلاڑی ایشلے بارنس نے اسے گھیر کر پکڑ لیا ۔ اس سارے واقعہ کے بعد تماشائیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ ہیمس کے کپتان مارک نوبل نے اس وقت مداخلت کی جب سیکیورٹی حکام تماشائیوں پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ ڈائریکٹر کی طرف کچھ پتھر بھی پھینکے گئے اور خیال ہے کہ ایک پتھر ٹیم کے شریک مالک کو بھی لگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے جبکہ ویسٹ ہیم نے ہنگامی اجلاس بلا لایا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔ پریمیئر لیگ کے حکام بھی اپنے طور پر تحقیقات کررہے ہیں۔ ایک بیان میں اس نے کہاکہ ہر شخص جو پریمیئر لیگ میچ کھیلنے آتا ہے یا دیکھنے آتا ہے اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ جو کچھ لندن اسٹیڈیم میں ہوا وہ کسی بھی طور جائز نہیں۔ اگرچہ فٹبال ایسوسی ایشن اس و اقعہ کی تحقیقات کررہی ہے اور ہم نے اس سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعہ دوبارہ نہ ہوسکیں۔

شیئر: