Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ سیریز کیلئے پاکستانی ویمنز ٹیم کی کولمبو میں تیاریاں

کولمبو:پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کےلئے کولمبو میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔پاکستانی ٹیم موسم اور ماحول سے ہم آہنگ ہونے کےلئے ون ڈے سیریز سے پہلے ٹیم کولمبو میں طویل ٹریننگ سیشنز کرے گی۔ ٹیم نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے علاوہ نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ کا بھرپور سیشن کیا۔پاکستان ویمنز ٹیم سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔ایک روزہ میچز دمبولا اور ٹی ٹوئنٹی مقابلے کولمبو میں ہوں گے۔پہلا ون ڈے میچ 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: