Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیجریوال کے مشیر مستعفی

نئی دہلی .....عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کے مشیر وی کے جین نے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہ اور خاندانی مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل پولیس نے چیف سیکریٹری انشو پرکاش پر مبینہ حملے کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے دفتر میں استعفے کا خط بھیجا جبکہ اسکی ایک کاپی لیفٹیننٹ جنرل کو ارسال کردی۔ گزشتہ سال ستمبر میں ہی انہیں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل دہلی اربن شیلٹر امپرومنٹ بورڈ کے سربراہ تھے۔ جین چیف سیکریٹری پر حملے کے بعد سے دفتر نہیں آرہے تھے اور انہوں نے طبی وجوہ پر ایک ہفتے کی چھٹی لے رکھی تھی۔
 

شیئر: