Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں آٹھ مقامات پر موسم بہار کی سیاحتی کیمپنگ

یہ علاقے سیاحتی مقامات کے حوالے سے حسین قدرتی مناظر پیش کرتے ہیں۔ فوٹو واس
 سعودی عرب کے شمالی خطے الجوف میں پودوں کی نشو و نما اور صحرا کی حدبندی کے قومی مرکز کی جانب سے موسم بہار کے حوالے سے آٹھ سیاحتی مقامات پر کیمپنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے نے اتوار کو رپورٹ میں واضح کیا ہے ان مقامات میں راہیہ، حدیب نیشنل پارک، الراصف، الیتیمہ، المحطہ، العثاث، العذرع اور لیجہ نیشنل پارک شامل ہیں۔
یہ علاقےصحار میں سیاحتی مقامات کے حوالے سے حسین قدرتی مناظر، بہار کے آغاز میں لیونڈر اور گل لالہ کے پھول اور خاص قسم کی کھمبیوں ’ٹرفل‘ کی تلاش کے لیے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔ 
الجوف میں کیمپنگ موسم سرما کی ایسی سرگرمی ہے جو علاقے میں ہونے والی بارش کے بعد ہر طرف نظر آنے والے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

بہار کے آغاز میں لیونڈر و گل لالہ سمیت خاص قسم کی کھمبیاں ’ٹرفل‘ ہوتی ہیں۔ فوٹو واس

صحرائی علاقے میں سیاحتی کیمپنگ کے شوقین مقامی باشندے بلال الخالدی نے بتایا ہے ’ویک اینڈ کیمپنگ میرا پسندیدہ مشغلہ ہے، جس میں گروپ ایڈونچر کے لیے بنی گاڑیوں میں سفر کرنا، خیمے لگانا، گھڑ سواری اور علاقائی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
بلال الخالدی نے مزید بتایا ’ کیمپنگ سائٹ پر پہنچنے کے بعد ہم سب سے پہلے خیمے نصب کرتے ہیں، سعودی قہوہ اور چائے کی پارٹی کرتے ہیں۔

سیاح یہاں گھڑ سواری اور علاقائی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ فوٹو واس

اس کے بعد ہائیکنگ کے دوران  خوشبو دار جنگلی پودے اکٹھے کرتے ہیں، ہمارے شام کے اوقات رات کے کھانے اور قیام کے لیے مخصوص ہوتے ہیں۔
 

 

شیئر: