Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں ‎

بچے کو ہر وقت  ٹی وی کے سامنے  بٹھائے رکھنا جہاں وقت کا زیاں ہے وہیں بچے کو ذہنی اور جسمانی طور پر متحرک  رہنے سے بھی روکتا ہے لہذا  اپنے بچے کو اسکول اور ہوم ورک سے فراغت کے بعد غیر محسوس طریقے سے اپنے ساتھ کام میں مصروف رکھیں اسطرح  بچہ   ویڈیو گیم  ، ٹی وی ، کارٹون  اور  ڈرا مے  جیسی فضول سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوگا اور  آپ کے ساتھ مصروف رہ کر  بہت کچھ سیکھ  جائے گا ۔ 
بچے  کو چھوٹے چھوٹے کام کرنے کی اجازت دیٰں .  اگر وہ آپ کے ساتھ کھانے کے برتن لگانے میں مدد کر کے خوش ہوتا ہے تو اسے   یہ کام کرنے دیں ۔  اس سے د رازوں کی صفائی کروائیں  چمچوں  کو ان کے سائز کے مطابق سیٹ کروائیں اور  کچن میں استعمال ہونے والے تو لیے اور  ڈسٹر وغیرہ کو تہہ کر کے درازوں میں رکھنا سکھائیں .  صفائی ستھرائی کے یہ  چھوٹے چھوٹے کام بچے  کو منفی سرگرمیوں سے بچا سکتے ہیں ۔ ایسا کرنے سے اسے اپنے کمرے کو ترتیب سے رکھنے کی عادت  بھی ہو جائے گی اور وہ  چیزوں کو کبھی  بھی ادھر ادھر  نہیں پھینکے  گا .  اسی طرح ناپ تول  کے دوران بچوں کو جمع تفریق کے بارے میں بتائیں .  سبزیوں کے نام  ، انکے  رنگوں اور  فوائد کے بارے میں بچے کو معلومات دیں اس طرح بہت سی معلومات بچے کے حافظے  میں محفوظ ہو جائیں گی . بچوں سے  چمچ ،  پلیٹوں  اور دیگر  اشیاء  کی تعداد گنوا کر  انہیں گنتی بھی  سکھائی جا سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ آپ  خالی کپوں میں مختلف  رنگ کے چھوٹے چھوٹے پھول اگا کر بچے کو  نئے پودے کی  اگنے  کے مختلف مراحل سمجھا سکتی ہیں  . اس طرح بچہ  قدرتی اشیاء  اور ان کے لائف اسٹائل کے بارے میں بنیادی باتیں جان سکے گا . لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ  کم عمر بچے کو کبھی بھی کچن میں اکیلا نہ چھوڑ یں . تیز دھار آلات بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں اور اپنی غیر موجودگی میں  بچے کو  چولہا جلانے سے سختی سے منع کریں . 

شیئر: