ایک کھیرے کا ٹکڑا لیں اور اسے اپنے چہرے پر دائرے کی شکل میں گھمائیں اور آہستہ آہستہ رگڑیں . چند دنوں کے استعمال سے ہی چہرہ چمک اٹھے گا .
کچا دودھ لیں اور اس میں روئی بھگو کر پورے چہرے پر لگائیں اور آہستہ آہستہ گول انداز میں گھماتی جائیں . پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر تازہ یا ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں . یہ عمل ہفتے میں کم از کم چار بار ضرور کریں . اس سے چہرہ چمکدار اور جلد صاف ہو جائے گی .
دو کھانے کے چمچ بالائی لے کر اس میں ڈیڑھ چمچ آٹا اور چند قطرے لیموں کا رس شامل کریں . اس مکسچر کو روز چہرے پر دس منٹ کے لیے اپلائی کریں اور پھر منہ دھو لیں . خشک جلد والی خواتین بالائی کا استعمال کریں اور چکنی جلد والی خواتین بالائی کے بجائے بیسن استعمال کریں تو زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گا .
کھیرے اور لیموں کا جوس برابر وزن میں لے کر نہانے سے پہلے چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد چہرہ دھو لیں .
ایک ٹماٹر کا ٹکڑا لیں اور اسے چہرے اور گردن پر مساج کے طریقے سے لگاتی جائیں یعنی ہلکا ہلکا رگڑیں اور پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں .