ٹوکیو۔۔۔ جاپان میں 7 سال قبل آنے والے سونامی کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں کے لئے ایک ساحلی پشتے پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز میاکو شہر کے تارو علاقے میں تقریباً 300 مقامی افراد نے 7 سال قبل آنے والے سونامی کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں کے لئے ایک ساحلی پشتے پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ واضح رہے کہ مزکورہ سونامی میں دس میٹر بلند اور 2.4 کلومیٹر طویل لہر پشتے کو عبور کر گئی تھی جس کے نتیجہ میں 181 افراد کی ہلاک ہو گئے تھے۔