Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ کمپنی رواں سال 43 ملین گیلکسی ایس 9 یونٹ فروخت کرے گی

سامسنگ کمپنی کی جانب سے گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس اسمارٹ فون کی فروخت سے متعلق کمپنی کی منصوبہ بندی کو پیش کردیا گیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے اپنے سپلائرز کو ہدف دیا گیا ہے کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں بارہ ملین ، دوسری سہ ماہی میں تیرہ ملین ، تیسری سہ ماہی میں دس ملین اور آخری سہ ماہی میں آٹھ ملین اسمارٹ فونز کی پیداوار کو ممکن بنایا جائے اور انہیں فروخت کے لیے پیش کیا جائے۔ اسمارٹ فون کے پری آرڈرز میں کمی اور رواں سال سمارٹ فون کی فروخت میں کمی دیکھ کر اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ کمپنی اپنے ہدف کو پورا کر پائے گی یا نہیں۔ واضح رہے کہ کمپنی نے سال 2017 میں 41 ملین گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس یونٹ فروخت کئے تھے جبکہ 2016 میں 48 ملین ایس 7 اور ایس 7 پلس اسمارٹ فون فروخت کیے تھے۔

شیئر: