Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے آنر 7 سی اسمارٹ فون لانچ

ہواوے کمپنی کی جانب سے بجٹ اسمارٹ فون آنر 7 سی چائنہ میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 2.5 ڈی گلاس ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور قالکوم اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر اور 3 جی بی ریم دیا گیا۔ فون کو 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ سیلفی کے لیے اسمارٹ فون میں 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ سکینر کو فون کی پشت پر شامل کیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فور جی ، تھری جی ، ہیڈ فون جیک ، بلیوٹوتھ ، وائی فائی ، مائیکرو یو ایس بی اور ایف ایم ریڈیو سپورٹ دی گئی ہے۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 899 یان جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ اسمارٹ فون کی قیمت 1299 یان ہے۔ اسمارٹ فون کو سرخ ، کالے ، سنہرے اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 
 

شیئر: