نئی دہلی ... ہندوستانی فوج کے وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سرتھ چند نے کہا ہے کہ مرکزی بجٹ سے فوج کو جدید بنانے کی امیدوں پر اوس پڑ گئی۔ انہوں نے یہ بات دفاع کے بارے میں پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی سے خطاب میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں دفاع پر معمولی اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ بھی افراط زر کی وجہ سے ہوا۔جدیدیت کیلئے 21338 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ فوج کے پاس 125جاری اسکیموں کی اقساط میں اتارنے کیلئے بھی خاصی رقم نہیں۔ ان اسکیموں پر29033کروڑ روپے خرچ ہونے ہیں۔